ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گورنروں کی کمیٹی نے صدر جمہوریہ کو اپنی رپورٹ پیش کی 

گورنروں کی کمیٹی نے صدر جمہوریہ کو اپنی رپورٹ پیش کی 

Thu, 11 Jan 2018 10:42:02    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گورنروں کی کمیٹی، جو اکتوبر 2017 میں گورنروں کی 48ویں کانفرنس کے دوران تشکیل دی گئی تھی، نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہندرام ناتھ کوودن سے ملاقات کی اور انہیں راجیہ پال وکاس کے راجدوت معاشرے میں تبدیلی کے لیے ایجنٹس کے طور پر گورنروں کے اہم رول سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ یہ کمیٹی آندھرا پردیش۔تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن، تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت، اترپردیش کے گورنر رام نائک، تریپورہ کے گورنر جناب ٹی اے رائے اور ہماچل پردیش کے گورنر جناب اچاریہ دیوورت پر مشتمل ہے۔یہ کمیٹی اس لئے تشکیل دی گئی تھی تاکہ ترقی کے عمل کو آگے لے جانے میں گورنروں کے رول کا جائزہ لیا جاسکے۔ اپنی رپورٹ میں اس نے ایک ایکشن نتیجہ خیز فریم ورک بتایا ہے جو کہ راج بھونوں کے ذریعے اپنایا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں سرگرمیوں کے ساتھ ترجیحی شعبوں کی نشان دہی کرنے پر زور دیا گیا ہے جو کہ سرو شریسٹ بھارت کے مقامد کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔ اس لیے گورنروں کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں ترقیاتی اسکیموں کے مجموعی نفاذ میں اہم رول ادا کریں۔


Share: